کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹرسارا گل کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی)میں ہاؤس جاب دیدی گئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ڈاکٹر سارا گل کو فوری ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سارا نے جے پی ایم سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر لیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے5ہزار 327نئے کیسز رپورٹ، 32مزید شہری جاں بحق
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








