نیٹ فلکس کی سیریز وینز ڈے سیزن 3 میں ایوا گرین کی شاندار انٹری

تازہ ترین

تازہ ترین

Eva Green Joins Netflix’s Wednesday Season 3 as Aunt Ophelia
ONLINE

نیٹ فلکس کی مقبول سیریز وینز ڈے سیزن 3 نے آنٹی اوفیلیا کے کردار کا راز فاش کر دیا ہے،شائقین کے درمیان آنٹی اوفیلیا فرمپ کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا اختتام ہو گیا ہے اور اب ایوا گرین پہلی بار اس کردار میں نظر آئیں گی۔

ایوا گرین اس سیزن میں مورٹیشیا ایڈمز کی مبینہ طور پر بہن کا کردار ادا کریں گی۔ سیریز کے تخلیق کار اور مصنفین نے کہا کہ ایوا گرین ہمیشہ اسکرین پر ایک منفرد اور دلکش موجودگی پیش کرتی ہیں اور یہی خصوصیات انہیں آنٹی اوفیلیا کے کردار کے لیے بہترین انتخاب بناتی ہیں۔ وہ اس کردار میں نئی جدت اور وینز ڈے کی دنیا میں وسعت لائیں گی۔

View this post on Instagram

A post shared by nerdist.com (@nerdist)

 

سیزن 3 میں دیگر مرکزی اداکاروں میں کیتھرین زیٹا جونز، جینا اوررٹا اور اسحاق اورڈونیز شامل ہیں۔ اگرچہ ابھی سیزن 3 کی سرکاری ریلیز تاریخ نہیں دی گئی، نیٹ فلکس نے جولائی 2025 میں باضابطہ طور پر وینز ڈے سیزن 3 کی تصدیق کی تھی۔

ایوا گرین ایک فرانسیسی اداکارہ ہیں جو پیچیدہ اور پراسرار کرداروں کے لیے مشہور ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس سیریز کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

Related Posts