محکمۂ زکوٰۃ پنجاب نے بیواؤں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے “وِڈو سپورٹ کارڈ” کے اجرا کی منظوری دے دی ہے اور حکام کے مطابق یہ پروگرام رواں ماہ کے آخر میں شروع کیا جائے گا۔
اس اسکیم کے تحت مستحق بیواؤں کو زکوٰۃ فنڈز سے مالی معاونت دی جائے گی۔
حکام کے مطابق ہر مستحق بیوہ کو سپورٹ کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایک بچے والی بیوہ کو مزید 25 ہزار روپے جبکہ دو بچوں والی بیوہ کو اضافی 50 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔
محکمۂ زکوٰۃ نے اس فلاحی اقدام کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری دی ہے، جس کا مقصد بیواؤں اور ان کے بچوں کو معاشی سہارا دینا اور ان کی مالی مشکلات کم کرنا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








