اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہر شخص پر ماسک پہننے کی پابندی کورونا وائرس کے باعث لگائی گئی جبکہ عوامی مقامات پر ماسک پہننا ہر شخص کی ذمہ داری ہوگی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ہر شخص کیلئے ضروری قرار دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر مساجد، بازار، شاپنگ مالز، عوامی ٹرانسپورٹ اور سڑک وغیرہ پر ماسک پہننا ضروری ہے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہم نے کورونا وائرس پر دی گئی رہنما ہدایات پر بھی نظرِ ثانی کی ہے اور ماسک پہننے کے لیے دی گئی ہدایات میں ایک لازمی سیکشن کا اضافہ کیا ہے تاکہ عوام الناس کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہدایات پر عمل پیرا ہوں۔
Face masks are now mandatory to be worn by everybody while in crowded public places, mosques, bazaars, shopping malls, public transport ie road, rail and flights. We have reviewed our guidelines for wearing masks and have added a mandatory section <311>. https://t.co/K8xnM8TcG7
— Zafar Mirza (@zfrmrza) May 31, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کے مقامی سطح پر پھیلاؤ کی شرح 92 فیصد ہے لہٰذا عوامی مقامات پر ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دے رہے ہیں۔
وزیراعظم کے معاونین خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور معید یوسف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ملک میں اب تک 5 لاکھ 32 ہزار کورونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








