ایچ ای سی کا قومی مہارت ٹیسٹ: کامیابی کے لیے تیار ہیں آپ؟ جانئے مکمل معلومات

تازہ ترین

تازہ ترین

ایچ ای سی لوگو
ایچ ای سی لوگو، فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کے بعد نیشنل اسکل کمپٹینسی (NSC) ٹیسٹ 4 اور 5 اپریل کو منعقد ہوگا، جس میں کمپیوٹر سائنس اور مصنوعی ذہانت کے ساتویں اور آٹھویں سمسٹر کے طلبہ شرکت کریں گے۔

تمام طلبہ کو بغیر کسی فیس کے ٹیسٹ میں شرکت کی اجازت ہوگی۔ کامیاب طلبہ نیشنل ٹیلنٹ پول کا حصہ بن جائیں گے۔

ٹیسٹ کے نتائج قومی درجہ بندی اور جامعات کی کارکردگی کے لیے معیار تصور کیے جائیں گے۔

دلچسپی رکھنے والے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹیسٹ میں شرکت کے لیے اپنی جامعہ کے فوکل پرسن سے رابطہ کریں۔

Related Posts