اسلام آباد:سابق وزیر اعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، انہوں نے اس سلسلے میں اپنا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے، یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا۔
سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد کی لیبارٹری سے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا، جس کے مطابق ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔
یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی قاسم گیلانی نے کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا نیب میں پیشی اور انتقامی کارروائیوں کے باعث یوسف رضا گیلانی کورونا میں مبتلا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے وزیر اعظم عمران خان ذمہ دار ہیں۔
Thank you Imran Khan’s govt and National Accountibilty Burearu! You have successfully put my father’s life in danger. His COVID-19 result came postive. pic.twitter.com/VxiEXFOkZA
— Kasim Gilani (@KasimGillani) June 13, 2020
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








