اسلام آباد: محکمہ ایکسائزاسلام آباد نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر چیف کمشنر کی ہدایت اور ایکسائز میں کامیاب ریفارمز کے باعث ریکارڈ ٹیکس کلیکیشن کی۔
محکمہ ایکسائز نے 01-07-2021سے آج تک کے ٹیکس اعداد و شمار جاری کردیے۔ مجموعی طور پر 7 ارب 50 کڑوڑ روپے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے جمع کیے۔
ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم خان نے بتایا کہ محکمہ ایکسائز نے 5 ارب ایکسائز فیس کی مد میں اور ایف بی آر کے لیے 2 ارب 50 کروڑ ٹیکس جمع کیا، اس سلسلے میں ادارے میں اصلاحات اور بائیومیٹرک تصدیق کامیابی کا اہم زینہ بنی۔
انہوں نے بتایا کہ کورونا کے باعث آن لائن رجسٹریشن اور ٹرانسفر پراسیس بھی ریوینو ہدف کے حصول میں معاون ثابت ہوا۔
ایکسائز آفس نے پہلی دفعہ بیڈ ٹیکس کی کلیکشن کے لیے ہوٹلز میں انٹرفیز انسٹال کیے۔ اس کے ساتھ ساتھ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پہلی دفعہ پروفیشل ٹیکس کی مد میں ریکارڈ ریوینیو کلیکشن کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر کے وقت چیکنگ کو موثر بناتے ہوئے 220 کے قریب چوری کی گاڑیاں برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیں۔
مزید پڑھیں: موٹر وے پر لگنے والی لمبی قطاریں، ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی وجہ سے نہیں، ڈائریکٹر ایکسائز
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








