لاہور: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے کمپیوٹر ریکارڈ اور محکمہ ملازمین کی نہ اہلی کی وجہ سے شہریوں کی پریشانی میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، گاڑی نہ ہونے کے باوجود شہری کو 29ای چالان موصول ہوگئے۔
شہری درستگی ریکارڈ کے لیے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگیا، جوہر ٹاؤن کے رہائشی محمود احمد کو گزشتہ کئی روز سے موصول ہونے والی ای چالان کے میسجز نے نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا، محمود احمد کو 29گاڑیوں کے ای چلان کی کال اور فہرست موصول ہوئی۔جبکہ ان کے پاس کوئی گاڑی ہے ہی نہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








