خوراک میں چھوٹی سی تبدیلی سے جسم مضبوط، بڑھاپا تھم جائیگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: پکسا بے)

ماہرین کا کہنا ہے کہ خوراک میں چھوٹی سی تبدیلی کرنے سے انسان کا نہ صرف جسم مضبوط ہوسکتا ہے بلکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی عمر رک جائے گی، وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو کمزور کرتا ہوا بڑھاپا بھی تھم جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے قومی ادارۂ صحت کی جانب سے کی گئی حالیہ تحقیقات نے نئے انکشافات کیے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی صحت کیلئے کیلوریز میں معمولی سی کمی بھی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے۔

قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ)کا کہنا ہے کہ کیلوریز میں کمی کرنے سے انسانی پٹھے بہتر  اور ان کی حیاتیاتی کارکردگی پر مثبت اثرات رونما ہوتے ہیں اور اس سے بڑھتی ہوئی عمر پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

ماضی میں سائنسدانوں کو یہ علم تھا کہ اگر کیلوریز کم کردی جائیں تو جانوروں میں بڑھتی ہوئی عمر سے پیدا ہونے والی بیماریاں کم ہوجاتی ہیں اور اب ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی انسانوں کیلئے بھی اتنی ہی بڑی حقیقت ہے۔

محققین نے حالیہ تحقیق میں کوشش کی کہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ بیماریوں کا شکار ہونے والے افراد کی کیلوریز کو 25 فیصد تک کم کیا جائے، تاہم کیلوریز میں 12فیصد کمی سے بھی حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہوئے۔

اپنی تحقیق سے محققین نے یہ نتائج اخذ کیے ہیں کہ کیلوریز میں معمولی سی کمی سے بھی حیران کن نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ مالیکیولر تجزئیے سے پتہ چلا کہ کم کیلوریز کی وجہ سے انسانی مسلز بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

تحقیق کرنے والے ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ کیلوریز میں معمولی کمی کرنے سے انسانی جسم میں توانائی، میٹابولزم اور دیگر حیاتیاتی عوامل میں بہتری آتی ہے جس سے تیزی سے بیماریوں کو فروغ دیتے بڑھاپے کو طویل وقت تک روکنا ممکن ہے۔

Related Posts