امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل دونوں نے جنگ بندی معاہدہ توڑا ہے جس کا اعلان انہوں نے خود کیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ انہوں نے یہ جان بوجھ کر کیا لیکن مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے آج صبح کارروائی کی۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ کیا میں اسے روک سکتا ہوں۔
ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے بھی سخت موقف اپنایا اور کہا کہ ایران کبھی اپنے جوہری پروگرام کو دوبارہ تعمیر نہیں کر سکے گا، اور میں ایران سے بھی خوش نہیں ہوں۔”
ٹرمپ کے اس بیان کے بعد دونوں فریقوں کے رویے پر بین الاقوامی سطح پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ خطے میں جنگ بندی کی صورتحال مزید غیر یقینی کا شکار ہو گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








