کراچی میں شدید گرمی نے 17 شہریوں کی جانیں لے لیں

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو وائس آف امریکا

شہرقائد میں شدید گرمی سے مختلف علاقوں میں مزید 6 لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد 24 گھنٹوں میں مرنے والے افراد کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں سے مزید 7 افراد کی لاشیں ملیں ہیں جن کی عمریں 35 سے 60 سال کے درمیان ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر افراد نشے کے عادی ہیں جو گرمی کی شدت کو برداشت نہیں کر سکے ہیں۔

ریسکیو حکام کو جامع کلاتھ، گولیمار، سپر ہائی وے سے 3 افراد کی لاشیں ملیں، گلستان جوہر اور لانڈھی سے بھی 2 افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ فیڈرل بی ایریا کریم آباد سے ایک شخص کی لاش ملی۔

تمام لاشیں وقوعہ سے پولیس اسٹیشن اور پھر سرد خانے بھیجی گئیں، جبکہ مرنے والوں کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ اس طرح شہرِقائد میں 24 گھنٹوں کے دوران مرنے والوں کی تعداد 17 ہو گئی۔

ادھرشہر قائد میں صبح کے اوقات سے ہی حبس کی صورتحال رہی جو درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی نمی میں بھی اضافے کا سبب بنی۔

دوسری جانب کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم محسوس کی جانے والی گرمی تقریبا 50 ڈگری رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز بھی کراچی کا درجہ حرارت 41 ڈگری تھا، لیکن گرمی کی شدت 50 سے 52 سینٹی گریڈ تک محسوس کیا جا رہا تھا۔

Related Posts