واشنگٹن: رحمتوں بھرے مہینے رمضان المبارک کے دوران فیس بک انتظامیہ نے اپنے صارفین کے لئے ایک مہم شروع کی ہے، تاکہ صارفین اس رمضان المبارک میں سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اچھے کاموں کو ایک دوسرے سے شیئر کرسکیں۔
فیس بک انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رمضان میں لوگ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے نئے اسٹیکرز کے ساتھ اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ اچھے کام شیئر کرسکیں گے۔
نئے فیچرز کے مطابق صارفین اپنے دوستوں اور گھر والوں کا سحر یا افطار کے موقع پر شکریہ ادا کرسکیں گے، کوئی اچھا کام کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تاکہ دیگر کے اندر بھی اس طرح کے کاموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








