ہرارے: زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر جھوٹی نکلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف بین الاقوامی میڈیا نے ہیتھ اسٹریک کینسر کے انتقال کی خبر چلاتے ہوئے بتایا تھا کہ زمبابوے کے سابق کپتان کی عمر 49 برس تھی اور رواں برس مئی میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
زمبابوے کے کپتان سین ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے بھی سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا تھا۔
ہنری اولنگا نے اپنے سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کو زمبابوے کا گریٹ آل راؤنڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے ہیتھ اسٹریک کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔
بعدازاں کرکٹ زمبابوے کی جانب سے ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی خبر کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ زمبابوے کے سابق کپتان اور لیجنڈ ہیتھ اسٹریک زندہ اور بالکل ٹھیک ہیں اور ہم ان کی کرکٹ کے لیے یادگار خدمات کی خوشیاں مناتے رہیں گے۔
Relieved to confirm that Heath Streak, the former @ZimCricketv ???????? cricket legend, is very much alive and well. We continue to celebrating his remarkable contributions to the sport! pic.twitter.com/mHjrlg9TCn
— Zimbabwe (@Zimbabwe_EN) August 23, 2023
کرکٹ زمبابوے کی جانب سے ہیتھ اسٹریک کے زندہ اور ٹھیک ہونے کی خبر کے بعد ہنری اولنگا نے سوشل میڈیا سے اپنی ٹوئٹ ہٹا دی۔
یاد رہے کہ ہیتھ اسٹریک 100 وکٹیں لینے والے زمبابوے کے پہلے بولر ہیں، انہوں نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے اور 2000 سے 2004 تک زمبابوین ٹیم کی قیادت کی، انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








