فیکٹری مکمل زمین بوس! جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی، متعدد کی حالت نازک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

حیدر اباد کے علاقے لطیف آباد کے لغاری گوٹھ میں ایک غیر قانونی طور پر آتشبازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ہے جبکہ ایک درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

غیر قانونی فیکٹری میں آتشبازی کا سامان بنایا جا رہا تھا کہ اس دوران میں ایک شدید دھماکہ ہوا جس کی شدت سے پوری عمارت منہدم ہو گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔

افسوسناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ تقریباً ایک درجن افراد شدید زخمی ہوئے۔ کچھ زخمیوں کے اعضا بھی اڑ گئے۔ ریسکیو عملے کے مطابق ملبے کے نیچے مزید لاشیں دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ زخمیوں میں سے 6 کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کئی افراد 80 فیصد سے زیادہ جل چکے ہیں۔

حادثہ گزشتہ روز شام تقریباً 4 بجے پیش آیا اور دھماکے کی شدت سے کوہسار اور لطیف آباد کے کئی علاقے لرز اٹھے۔ قریبی علاقوں میں دروازے اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

Rescue workers busy in searching and rescue work on collapsed a fireworks godown after an explosion occur at in Latifabad, Hyderabad on November 15, 2025. — INP

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ریسکیو ٹیمیں اور پولیس رینجرز موقع پر پہنچ گئے اور ریسکیو کا کام شروع کیا۔ مقامی لوگ بھی امدادی کارروائیوں میں شامل ہوئے۔ آگ پر قابو پانے کے بعد زخمیوں کو سول اسپتال اور بھٹائی اسپتال منتقل کیا گیا۔

Related Posts