کراچی سائٹ ایریا، سیمنز چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سگے بیٹے نے پیٹرول چھڑک ماں کو آگ لگادی
زمین پھٹی نہ آسمان گرا، سگے بیٹے نے پیٹرول چھڑک ماں کو آگ لگادی

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں سیمنز چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی ہے جسے بجھانے کیلئے فائر بریگیڈ اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح سائٹ ایریا میں سیمنز چورنگی کے قریب واقع فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پرانی سبزی منڈی کے قریب مختلف دکانوں میں آگ لگ گئی

کراچی، آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی

ترجمان پاکستان رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ رینجرز کے جوان بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ جوانوں نے ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ مل کر آگ بجھانے کا کام شروع کردیا ہے۔

فیکٹری میں آگ لگنے کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان کا خدشہ ہے۔ تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش کی جارہی ہے۔ آگ بجھانے کے عمل میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب خوفناک آتشزدگی کے باعث مختلف دکانوں کا سامان جل گیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کا نقصان ہوا۔ آگ پر قابو پانے کیلئے کوششیں شروع کر دی گئیں۔

آج دن کے وقت پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع پلاٹ پر لگنے والی آگ مبینہ طور پر دکانوں تک جا پہنچی۔ کپڑوں، اسکول بیگ، جنرل اسٹور اور بیگ کی دکان میں خوفناک آتشزدگی ہوئی جس سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا۔ 

 

Related Posts