پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار فیصل قریشی کے گھر پر آدھی سالگرہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر مداح ان سے مختلف سوالات پوچھ رہے ہیں۔
سماجی رابطے اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گزشتہ روز فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کی عمر 6 ماہ ہونے پر نصف سالگرہ کی تصویر شیئر کی جسے اب تک 20 ہزار 500 سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔
فوٹو شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے پیغام میں اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ ہم نے سالگرہ کا آدھا کیک اِس لیے کاٹا کیونکہ ابھی سال مکمل نہیں ہوا۔ بچے کی عمر 6 ماہ ہو گئی ہے۔ آپ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
https://www.instagram.com/p/CC3ZE74lPbR/
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی فلم اور ٹی وی اداکار فیصل قریشی نے مداحوں کو اپنے بیٹے فرمان قریشی کی پیدائش کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا ابھی دنیا میں نیا ہے۔
انسٹا گرام پر جنوری کے دوران اداکار فیصل قریشی نے اپنے بیٹے کو ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تصویر شیئر کی اور مداحوں کو نئے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنائی۔
مزید پڑھیں: فرمان دنیا میں نیا ہے۔فیصل قریشی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








