بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، فیصل قریشی نے بھی آواز اٹھالی، بھارت کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، فیصل قریشی نے بھی آواز اٹھالی، بھارت کو مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ
بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان، فیصل قریشی نے بھی آواز اٹھالی، بھارت کو مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سابق ترجمان نوپور شرما کی جانب سے پیغمبر دو عالم نبی ﷺ کی شان میں گستاخانہ بیان دینے پر اداکارو میزبان فیصل قریشی نےبھی آواز اٹھالی۔

اداکار نے شدید ردعمل دیتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کہا کہ یہ جو مسئلہ چل رہا ہے اس پر ہر ایک کو بات کرنی چائیے، پتا نہیں سب اس پرخاموش کیوں ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faysal Quraishi (@faysalquraishi)

فیصل قریشی نے کہا کہ بھارت کی ایک عورت ہمارے نبی ﷺ کے بارے میں گستاخانہ الفاظ کہتی ہے، تمام امت مسلمہ بھارت کا بائیکاٹ کر رہی ہے جبکہ ہماری جانب سے مکمل خاموشی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس مسئلے پر بات کرنی چاہیے، بھارت کا باقائدہ بائیکاٹ ہونا چاہیے۔ فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کچھ جگہوں پر مجھے عجیب چیزیں اور تصاویر نظر آتی ہیں توبرا لگتا ہے کیوں کہ ہمارے لیے نبی ﷺ کی ذات سے بڑھ کر ہمارے لیے کچھ نہیں۔

اداکار نے پاکستانیوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سب اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں، بولیں کیونکہ پانی اب سر سے گزر چکا ہے۔

Related Posts