وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل راٹھور 36ووٹ سے قائد ایوان منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

Faisal Rathore
(Image: Geo News)

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی جبکہ پیپلز پارٹی کے راجہ فیصل ممتاز راٹھور 36ووٹوں کے ساتھ آزاد کشمیر کے نئے قائدِ ایوان منتخب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری مکمل ہوگئی۔ فیصل ممتاز راٹھور کے حق میں 36 جبکہ مخالفت میں 2ووٹ آئے۔ ممبرانِ اسمبلی نے ہاتھ کھڑے کرکے رائے شماری میں حصہ لیا۔

نئے وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب کل منعقد کی جائے گی۔ حلف برداری کی تقریب میں سابق وزیر خارجہ پاکستان و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت بھی متوقع ہے۔

آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کھلی رائے شماری کے ذریعے قائدِ ایوان کا انتخاب کیا گیا جبکہ اسمبلی کے 44 میں سے 38اراکین نے رائے شماری کے عمل میں حصہ لیا۔ راجہ فیصل ممتاز جلد آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قائدِ ایوان کے طور پر انتخاب کے بعد پی پی پی کے امیدوار راجہ فیصل ممتاز راٹھور آزاد کشمیر کے 16ویں وزیراعظم بن گئے ہیں۔ سبکدوش ہونے والے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے اپنے عہدے سے استعفٰی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts