فائزہ خان کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

فائزہ خان کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
فائزہ خان کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فائزہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جنہیں ان کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ فائزہ خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں سرخ رنگ کے لباس میں خوشگوار میں دیکھا جاسکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Faiza Khan (@faizakhanofficial)

فائزہ خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”جب پھول سرخ رنگ میں کھلتا ہے“۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ فائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی ویڈیو، تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:نیمل خاور کے شوبز سے علیحدگی کے بعد بھی چرچے، ڈانس کی ویڈیو وائرل

گزشتہ دنوں انہوں نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی، ویڈیو میں فائزہ خان کو ’باربی‘ بنے دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Posts