بوفے سسٹم کے تحت کھانا کھانا پاکستان جیسے ملک میں خاصی “عیاشی” سمجھی جاتی ہے اور ہر شخص کو یہ “عیاشی” میسر نہیں آتی، پاکستان میں بوفے سسٹم عام طور پر بڑے لگژری ہوٹلز میں دستیاب ہوتا ہے یا متمول افراد کی شادیوں میں یا پھر بعض بڑے شہروں میں اس طرز پر بنائے گئے مخصوص طعام گاہوں میں، اس کے علاوہ عوام کی زندگی میں اس طرز کا طعام تعیشات زندگی میں شامل ہے۔
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے، یہاں بوفے طرز کی خصوصی طعام گاہیں بھی قائم ہیں، اس طرز کے طعام خانوں میں دہائیوں تک عوام کے دل و دماغ پر راج کرنے والا لال قلعہ بھی شامل ہے، لال قلعہ کی مقبولیت کا خاصا طویل دور گزرنے کے بعد اس طرز کے دیگر برانڈ بھی سامنے آئے اور اب ن کی خاصی تعداد ہوگئی ہے تاہم ان سب بوفے طرز کے ریسٹورنٹس میں معیار، ورائٹیز اور ماحول کے اعلیٰ ہونے کے باوجود ان کے پیکیجز خاصے مہنگے ہیں۔
مگر اب کراچی کے انتہائی پوش اور مہنگے ترین علاقے ڈیفنس میں حیران کن طور پر ایک ایسا بوفے ریسٹورنٹ کھل گیا ہے جس کے کھانے کوالٹی اور ورائٹی کے نقطہ نظر سے بہترین ہونے کے باوجود اس طرز کے دیگر معروف طعام خانوں سے کئی گنا سستے ہیں۔
جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں ڈیفنس فیز ٹو ایکسٹینشن میں واقع فجر سی فوڈز کی، جو آپ کو بوفے سسٹم پر کھانوں کے انتہائی معیاری ٹوینٹی پلس آئٹمز صرف اور صرف 690 روپے فی کس پر مہیا کرتے ہیں۔
یہاں فراہم کیے جانے والے کھانوں کے آئٹمز پر بات کی جائے تو ان میں کئی اقسام کی چکن کڑاہی، چکن روسٹس، چاولوں کی مختلف اقسام، مچھلی و جھینگا فرائی، مغز مصالحہ، کوفتے، مختلف ورائٹیز کی سلاد، بار بی کیو، سویٹ ڈشز وغیرہ شامل ہیں۔
فجر سی فوڈز کا بوفے سسٹم نہ صرف معیاری کھانوں کی خاصی وسیع رینج پر مشتمل ہے بلکہ یہ کھانے اپنے معیار میں مہنگے بوفے طرز کے طعام خانوں سے کسی طرح کم نہیں ہیں۔
بوفے سسٹم کے تحت کھانوں کا شوق رکھنے والے اگر مہنگے ہوٹلز اور طعام خانوں کا رخ نہیں کرسکتے تو فجر سی فوڈز اپنے ریزن ایبل پرائسز اور معیاری کھانوں کی اچھی خاصی وسیع رینج کے باعث ان کیلئے بہترین متبادل ہوسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








