اسپیکرقومی اسمبلی کا پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر جعلی دستخطوں کا انکشاف

تازہ ترین

تازہ ترین

اسپیکرقومی اسمبلی کا پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر جعلی دستخطوں کا انکشاف
اسپیکرقومی اسمبلی کا پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں پر جعلی دستخطوں کا انکشاف

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریکِ انصاف کے اراکینِ قومی اسمبلی کی جانب سے استعفوں پر جعلی دستخط کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے دو تین اراکین نے جعلی دستخط کا کہا جبکہ 12 سے 14 اراکین نے کہا کہ وہ استعفیٰ نہیں دینا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں:

یوم پاکستان پر کس کس کو اعزازات ملیں گے، فہرست جاری

بیان میں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف کے 4 سے 5 ایم این ایز نے قومی اسمبلی کی کارروائی میں شرکت سے معذرت کرتے ہوئے چھٹی کی درخواست دے دی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اقتدار سے محرومی کے بعد تحریکِ انصاف کے اراکین نے استعفے دے دئیے تھے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کیلئے اراکین کے استعفے منظور کرنا سب سے ناپسندیدہ ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے استعفوں پر جعلی دستخطوں اور چھٹی کی درخواستوں کا معاملہ سامنے آنے کے بعد اراکین کا مستعفی ہونا مشکوک قرار دیا جارہا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ مسائل کا حل گرینڈ ڈائیلاگ میں ہے۔ 

Related Posts