فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا ‘سپنے’ ریلیز کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا 'سپنے' ریلیز کردیا
فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا 'سپنے' ریلیز کردیا

پاکستان کے نامور گلوکار فلک شبیر نے اہلیہ سارہ خان کے ہمراہ نیا گانا ‘سپنے’ ریلیز کردیا۔

فلک شبیر نے نئے گانے ‘سپنے’ کو کل شام ریلیز کردیا جس کی خوبصورت ویڈیو میں سارہ خان کو  بطور ہیروئین دکھایا گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

مذکورہ ویڈیو میں فلک شبیر اہلیہ کو پھول پیش کرنے کے بجائے چائے کی پیالی پیش کر رہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سوشل میڈیا لوگوں کو احساس کمتری میں مبتلا کرتا ہے، کبریٰ خان

20 گھنٹے قبل ریلیز کیے گئے اس گانے کو یوٹیوب پر دیکھنے والوں کی تعداد 3 ملین کے قریب پہنچ گئی ہے۔ اس گانے کی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں مداح اس جوڑی کے ایک ساتھ ویڈیو میں کام کرنے اور گانے کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ فلک شبیر روزانہ کی بنیاد پر اپنی اہلیہ سارہ خان کو گلاب کے پھولوں کا تحفہ پیش کرتے ہیں۔

Related Posts