فلک شبیر کی سارہ خان کیلئے خوبصورت دعاء سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فلک شبیر کی سارہ خان کیلئے خوبصورت دعاء سوشل میڈیا پر وائرل
فلک شبیر کی سارہ خان کیلئے خوبصورت دعاء سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی:نامور گلوکار فلک شبیر نے اپنی اہلیہ اور شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان کو ایک بہت ہی پیاری دْعا دی ہے جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔انسٹاگرام پر گلوگار فلک شبیر نے اپنی اور سارہ خان کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

جس میں سارہ خان نے لال رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ فلک براؤن شرٹ اور سفید کوٹ پہنے دکھائی دے رہے ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں سارہ خان اپنے شوہر فلک شبیر کا ہاتھ تھامے اور اْن کے کندھے پر سر رکھے ہوئے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falak Shabir (@falakshabir1)

فلک شبیر نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ’تمہیں میری عمر لگ جائے‘۔اہلیہ کیلئے فلک شبیر کے اس دعائیہ کیپشن کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے 16 گھنٹے قبل یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جسے اب تک 73ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں۔فلک شبیر کی اس پوسٹ کو جہاں مداحوں نے لائیک کیا ہے وہیں انہوں نے تعریفی کمنٹس بھی کیے ہیں۔

Related Posts