پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کیلئے خاندان اہم، گیلپ نے سروے رپورٹ جاری کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کیلئے خاندان اہم، گیلپ نے سروے رپورٹ جاری کردی
پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کیلئے خاندان اہم، گیلپ نے سروے رپورٹ جاری کردی

آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے سروے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کیلئے خاندان بہت اہم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گیلپ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے 93 فیصد شہریوں کی رائے میں خاندان ان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتا ہے۔

گیلپ پاکستان کے مطابق پاکستانی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ آپ کی زندگی میں خاندان کتنی اہمیت رکھتا ہے جس کا جواب دیتے ہوئے صرف 1 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ خاندان ہمارے نزدیک زیادہ اہم نہیں۔

دوسری جانب اسی سوال کا جواب دیتے ہوئے 6 فیصد پاکستانیوں نے یہ جواب بھی دیا کہ ہماری زندگی میں خاندان دیگر چیزوں کے مقابلے میں اہم ہے جبکہ 93 فیصد پاکستانیوں نے خاندان کو بے حد اہم قرار دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: احساس کیش سے  ملک کے ہر دوسرے خاندان کی مدد کی گئی۔اسد عمر

Related Posts