پاکستان میوزک انڈسٹری کے مشہور و معروف گلوکار عاصم اظہر کے ریلیز ہونے والے نئے گانے حبیبی نے پڑوسی ملک سے بھی خوب داد سمیٹی۔
عاصم اظہر کے خوبصورت آواز اور مختلف انداز کی بدولت پاکستان میں تو مداح تھے پر اب پوری دنیا میں ان کے مداحوں کی فہرست میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ پڑوسی ملک کے معروف گلوکار بادشاہ کا بھی اس فہرست میں نام شامل ہوگیا ہے۔
گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اپنے اور بھارتی گلوکار میں ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔
اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ بھی عاصم کے نئے گانے اور اس کی موسیقی کے مداح ہوگئے ہیں۔ بادشاہ نے عاصم اظہر کے گانے حبیبی پر تعریف کی جس پر عاصم اظہر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے عاصم اظہر کا گانا حبیبی گزشتہ دنوں یوٹیوب پر ریلیز ہوا تھا جس نے کچھ ہی گھنٹوں میں خوب داد سمیٹی۔ ریلیز ہونے کے بعد کچھ گھنٹوں میں ہی لاکھوں کی تعداد میں ویوز آگئے جبکہ اب تک اس ویڈیو پر 2 ملین سے زائد ویوز آچکے ہیں۔