رونالڈو کی عربی سن کر مداح حیران، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

سعودی فٹ بال کلب النصر کی جانب سے کھیلنے والے پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے عربی زبان میں دلچسپی لیتے ہوئے مقامی زبان کے لفظ سیکھنا شروع کردیے۔

حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیا جس کا ترجمہ النصر فٹبال کلب نے اپنے سوشل اکاؤنٹ ایکس پر شیئر بھی کیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ جیسے کہ میں نے پچھلے سیزن میں کہا تھا کہ سعودی لیگ وقت گرزنے کے ساتھ بہتر ہو جائے گی اور دنیا کی ایک بہترین لیگ بن جائے گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان کیخلاف تیسرا ون ڈے، قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

انہوں نے کہا کہ میں سعودی عرب میں بہت خوش ہوں، مجھے یہاں بلانے اور خوشی کا احساس دلانے پر میں سعودی عرب کو شکریہ ادا کرتا ہوں۔

النصر کی جانب سے شیئر کیے گئے انٹرویو کی ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ میزبان کی جانب سے عربی سیکھنے کے حوالے سے رونالڈو سے سوال پوچھا گیا جس کا جواب دیتے ہوئےفٹبالر نے عربی میں لفظ ’شکراً‘ کہا جو مداحوں کو بھاگیا اور اسٹار فٹبالر کے چاہنے والوں کی جانب سے اسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

Related Posts