عروہ حسین اور فرحان سعید میں دوریاں بڑھ گئیں، طلاق لینے کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Farhan Saeed, Urwa Hocane mutually parted their ways: Sources

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان دوریاں بڑھ گئی ہیں، دونون نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان اختلافات بڑھے جارہے ہیں جس کی وجہ سے 3 سالہ ازدواجی زندگی طلاق پر ختم ہونے کا امکان ہے اور دونوں نے طلاق کیلئے عدالت میں درخواست دائر کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں کے مابین بڑھتے ہوئے اختلافات اورتناؤ ان کی علیحدگی کی وجوہات بنے تاہم دونوں کی طرف سے باضابطہ طور پر صورتحال کی وضاحت نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ شوبز انڈسٹری میں جوڑے کے درمیان طلاق دینے کا رجحان بہت زیادہ پایا جاتا ہے، فنکاروں کے درمیان مختلف امور پر اختلافات رشتوں کے ٹوٹنے کا سبب بنتے رہتے ہیں۔

شوبز کی چکا چوند دنیا میں فنکار ایک شادی شدہ ہونے کے باوجود معاشقوں کی وجہ سے اپنی گھریلو زندگیوں کو داؤ پر لگالیتے ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین نے اپنے شوہر فرحان سعید کی دوسری شادی کی صورت میں خاموش رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایک پروگرام میں سوال کا جواب دیتے ہوئے عروہ حسین نے کہا تھا کہ اگر مجھے کہیں سے یہ پتہ چل جائے کہ میرے شوہر فرحان سعید دوسری شادی کرنے والے ہیں تو انہیں روکنے کیلئے شادی کی تقریب میں نہیں جاؤں گی۔

مزید پڑھیں:اداکارہ عروہ حسین کی عوام سے ٹائیگر فورس کا حصہ بننے کی درخواست

اگر فرحان سعید دوسری شادی کا فیصلہ کرتے ہیں تو اس پر خاموش رہنا پسند کروں گی۔

Related Posts