سمیع اسلم اورکامران اکمل کے بعد فاسٹ بولر محمد سمیع کا بھی زیادتیوں پر شکوہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سمیع اسلم اورکامران اکمل کے بعد فاسٹ بولر محمد سمیع کا بھی زیادتیوں پر شکوہ
سمیع اسلم اورکامران اکمل کے بعد فاسٹ بولر محمد سمیع کا بھی زیادتیوں پر شکوہ

لاہور:قومی کرکٹرسمیع اسلم اور کامران اکمل کے بعد پاکستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع بھی زیادتی پر برس پڑے۔ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کیا کہ مجھے ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک میچ میں چار اوور میں تین آؤٹ کرنے کے بعد مجھے بولنگ ہی نہیں دی گئی۔محمد سمیع نے کہاکہ100 میل کی رفتار سے انٹرنیشنل کرکٹ میں گیند کروائی تو بتایا گیا کہ اسپیڈ گن خراب ہے۔

دوسروں کے لیے بولنگ اسپیڈ مشین ٹھیک اور میرے لیے خراب؟فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم عمران خان اور کرکٹ کمیٹی سے مدد کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل قومی وکٹ کیپر کامران اکمل بھی مسلسل پرفارمنس کے باوجود مواقع نہ ملنے کی شکایات کر چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے بلے باز محمد سمیع دلبرداشتہ ہو کر لیگ کرکٹ کھیلنے امریکا منتقل ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ساؤتھ افریقہ میں بسمہ معروف کی کمی شدت سے محسوس ہو گی، عالیہ ریاض

Related Posts