فیصل آباد:فاٹا نے پی سی بی انٹرریجن انڈر 16۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرلی، فائنل میں فاٹا نے لاہور ریجن کو 29رنز سے شکست دیدی۔
سعید اجمل اکیڈمی فیصل آباد میں کھیلے گئے اس فائنل میں لاہور نے ٹاس جیت کر فاٹا کو بیٹنگ دی جس نے مقررہ44 اوورز میں سات وکٹوں پر 216رنز بنائے۔
اوپنر عثمان خان نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے چودہ چوکوں کی مدد سے 117رنز بنائے۔ عباس آفریدی نے 34 رنز اسکور کیے۔
لاہور کی طرف سے حسین ڈار نے تین وکٹیں حاصل کیں،علی ستار اورتاج محمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لاہور ریجن کی ٹیم41 اعشاریہ ایک اوورز میں 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
مزید پڑھیں:انڈر 19 کرکٹ، پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف پہلا ون ڈے 9 وکٹوں سے جیت لیا
علیان سلمان نے 69رنز اسکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے، وقار آفریدی، رستم خان اور عثمان خان نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








