شاہد آفریدی کی دادا کی قبر پر فاتحہ خوانی، تصویر سوشل میڈیا پر جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہد آفریدی کی دادا کی قبر پر فاتحہ خوانی، تصویر سوشل میڈیا پر جاری
شاہد آفریدی کی دادا کی قبر پر فاتحہ خوانی، تصویر سوشل میڈیا پر جاری

پشاور:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنے دادا کی قبر پر فاتحہ خوانی کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی اپنے دادا کی قبر کے ساتھ کھڑے فاتحہ پڑھ رہے ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہدآفریدی انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ اپنے دادا کی قبر پر موجود دکھائی دے رہے ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CC0CYXGluJC/

اپنی پوسٹ کے ساتھ ہی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ تیراہ میری مٹی ہے، اپنے لوگوں سے مل کر اور اپنے دادا صاحبزادہ محمد الیاس (پیر بھوٹان شریف) جو یہاں کی عظیم ہستی ہیں اْن کی قبر پر فاتحہ پڑھ کر بہت سکون محسوس کر رہا ہوں۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے لکھا کہ میری عزت اور کاوشیں سب اسی جگہ سے جڑی ہیں اور میں اپنے دادا کی طرح تیراہ کے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں۔ شاہد آفریدی کی جانب سے یہ پوسٹ چند گھنٹے قبل شیئر کی گئی تھی جسے تقریباً ایک لاکھ 27 ہزار مداح لائیک کرچکے ہیں۔

Related Posts