ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے پاکستان کو مزید 6ماہ کی مہلت مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

FATF extends action plan deadline for Pakistan till October
FATF

اسلام آباد : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے اپنے ایکشن پلان کے تمام 27 نکات اکتوبر 2020 تک حاصل کرنے کے لئے پاکستان کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے صنعتوں کے ساتھ بات چیت اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں پاکستانی حکام کو درپیش مشکلات کی وجہ سے یہ توسیع دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایکشن پلان کے 27 نکات پر عمل کرنے کی آخری تاریخ میں 6ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ اب پاکستان کو 30 اپریل کی بجائے اکتوبر تک تعمیل کو یقینی بنانا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق امریکی ڈالر کے غیر قانونی اخراج کو روکنے کے لئے قانون یعنی بیرون ملک $ 10000 سے زیادہ رقم لینے سے قبل اسٹیٹ بینک کی منظوری کا قانون پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔

ایف اے ٹی ایف کو اس حقیقت سے بھی آگاہ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے کالعدم تنظیموں کے مختلف اکاؤنٹس منجمد کردیئے ہیں اور ان سے متعلق افراد کو سزا سنائی ہے۔

مزید پڑھیں: ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف محکموں اور وزارتوں سے رابطہ ہے اور ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں کی تعمیل کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

Related Posts