باپ نے غیرت کے نام پر 16 سالہ ٹک ٹاکر بیٹی کو بے دردی سے قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

راولپنڈی کے تھانہ روات کے علاقہ میں 16 سالہ لڑکی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر غیرت کے نام پر باپ نے قتل کردیا مقدمہ پولیس مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

پولیس مدعیت میں درج کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا کہ اطلاع ملی ڈھوک چوہدریاں داخلی تخت پڑی روات میں اخلاق احمد نے اپنی بیٹی مسمات مہک شہزادی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا کہا لیکن بیٹی نے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کیا جس پر اخلاق احمد نے طیش میں آکر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

ایف آئی آر کے مطابق باپ نے فساد فی الارض کا ارتکاب کیا اور موقع سے فرار ہوگیا، جس کو بعدازاں ایس ایچ او روات انسپکٹر زاہد ظہور کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی ظاہر کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے تحقیقات کیں تو واقعہ قتل کا نکلا، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں اور تمام زاویوں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Posts