لیہ: باپ نے 8 لاکھ میں نومولود بچہ فروخت کردیا، ماں دربدر، ملزم 1سال بعد گرفتار کیسے ہوا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

نومولود بچہ
(فوٹو: بمپ)

پنجاب کے تاریخی شہر لیہ میں باپ نے 8لاکھ میں نومولود بچہ فروخت کرکے بچے کی ماں کو گھر سے نکال دیا جو طویل عرصے تک بچے کی تلاش میں دربدر رہی، پولیس نے 1 سال بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسنا واقعہ لیہ کی تحصیل کروڑ لعل عیسن میں پیش آیا۔ بچے کی والدہ نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، جس میں 4دیگر افراد بھی نامزد کیے گئے ہیں۔ خاتون نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بچے کی پیدائش مقامی ہسپتال میں ہوئی تھی۔

مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے کہا کہ ملزم نے بچے کی بیماری کا بہانہ کرتے ہوئے اسے لیہ ہسپتال لے جائے جانے کا بتایا اور جب میں نے بچے کی واپسی کیلئے بار بار اصرار کیا تو اس نے مجھے گھر سے نکال دیا۔ خاتون نے کئی کوششیں کیں تاکہ بچے کا پتہ چل سکے، تاہم کامیاب نہ ہوسکی۔

واقعے کا مقدمہ درج کیے جانے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے بچے کو 8 لاکھ کے عوض فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ بچہ خریدنے والے جوڑے نے بھی جرم کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے بیان کے مطابق بچے کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ماں کے حوالے کیا جائے گا۔

یہ افسوسناک واقعہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے حسی اور اپنے ہی رشتوں سے بے گانگی کے منفی رجحانات کو ظاہر کرتا ہے جہاں عوام الناس کی بڑی تعداد صرف پیسے کے حصول کی خاطر اپنے خون کے رشتوں کو فروخت کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

Related Posts