پاکستانی ویمن ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمن کرکٹر آف دی ائیر ایوارڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے دنیائے کرکٹ کی بہترین خاتون کھلاڑی منتخب کرنے کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم کی کرکٹر فاطمہ ثناء سمیت انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کھلاڑیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
سارو گنگولی کورونا کا شکار، ہسپتال منتقل
وسیم اکرم کی بیٹی کو سالگرہ پر مبارکباد، تینوں بچوں کا گروپ فوٹو شیئر کردیا

پاکستان سے فاطمہ ثناء، انگلینڈ سے ٹیمی بیونٹ، جنوبی افریقہ سے اوزیلی لی اور ویسٹ انڈیز سے بیلے میتھیوز کو ویمن کرکٹر آف دی ائیر کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ 20 سالہ فاطمہ ثناء نے 6مئی 2019 کو پاکستان کیلئے اپنا پہلا ون ڈے میچ کھیلا۔
آگے چل کر فاطمہ ثناء نے ٹی 20 اسکواڈ میں بھی جگہ بنا لی۔ انہوں نے 15 مئی 2019 میں ہی پاکستان کیلئے جنوبی افریقہ کے خلاف اپنا پہلا ٹی 20 میچ کھیلا۔ جون 2021 میں فاطمہ ثناء ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی ٹیم کا حصہ بنیں۔
ویسٹ انڈیز ٹور کے فائنل میچ میں پہلی بار فاطمہ ثناء نے 39 رنز دے کر مخالف ٹیم کی 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جو ایک میڈیم فاسٹ بالر کے طور پر فاطمہ ثناء کی بہترین پرفارمنس رہی۔ ان کی بالنگ کو بین الاقوامی سطح پر پسند کیاجارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








