فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں،خود کو قرنطینہ کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں، قرنطینہ کرلیا
فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں، قرنطینہ کرلیا

نئی دہلی:بالی وڈ کی معروف اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئیں۔ بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی۔

بھارتی اداکارہ فاطمہ ثنا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر لکھا کہ انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس میں مبتلا

انہوں نے انسٹا اسٹوری پر تحریر کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ترجمان نے اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

عامر خان کے ترجمان نے اداکار کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ وہ بھی احتیاطی تدبیر کے طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔تاکہ اس بیماری سے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھا جاسکے۔

Related Posts