بالی ووڈ کی مراکشی ڈانسر واداکارہ نورا فتیحی کے انتہائی بے ہودہ گانے’’سرکے چنر تیری سرکے‘ ‘کے خلاف فتویٰ جاری کردیا گیا، جس کے بعد ان کی وضاحت آگئی ہے۔
بھارتی فلم کے ڈی: دی ڈیول کا گانا ’’سرکے چُنر تیری سرکے‘‘ یوٹیوب پر جاری کیا گیا ہے جو معروف اداکار سنجے دت اور نورا فتیحی پرفلمایاگیاہے،گاناریلیز ہوتے ہی تنازع کا شکار ہوگیا تھا۔
ابتدائی طور پر عرب مراکشی ڈانسر نورا فتیحی کی جانب سے اس حوالےسے وضاحتی بیان بھی جاری کیا گیا تھا کہ اس گانے کا فحش ہندی ورژن ان کی اجازت کے بغیر تیار کیا گیا۔

اب گانے پر بھارتی ریاست اترپردیش کے دارالافتاء کی جانب سے فتویٰ بھی جاری کردیا گیا ہے جو مسلم پرسنل دارالافتاء سے وابستہ ایک سینئر عالمِ دین کی جانب سے جاری کیا گیاہے، انہوں نے گانے کے مواد کو حرام قرار دیتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے مطابق سنگین گناہ قرار دیا جبکہ گانے کے مناظر کو فحش قرار دیتے ہوئے ایسے مواد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب حکومتی سطح پر بھی اس کا نوٹس لیا گیاہے، بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس متنازع گانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








