اللہ مجھ پر بے حد مہربان ہے، پاکستان کی نمائندگی کرکے خوشی محسوس کرتا ہوں۔فواد عالم

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ پر بے حد مہربان ہے جبکہ میں پاکستان کی نمائندگی کرکے بے حد خوشی محسوس کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی بیٹسمین فواد عالم نے کہا کہ  مجھے پی سی بی ایوارڈزمیں سال کی بہترین انفرادی کارکردگی پر اعزاز ملا جس پر بے حد خوشی ہوئی۔

کرکٹر فواد عالم نے کہا کہ مجھے اپنے ملک کی نمائندگی کرکے بے حد سکون ملتا ہے، اللہ تعالیٰ مجھ پر بے حد مہربان ہے اور میں اپنی حمایت کرنے پر ہر شخص کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے سپورٹ کیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی کرکٹر فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پْراعتماد سینچری اسکور کر کے سب کے دل جیت لئے۔ بدھ کو فواد عالم کی سنچری کے بعد صارفین کی جانب سے داد و تحسین موصول ہونا شروع ہوگئیں۔

فواد عالم کی شاندار بیٹنگ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ بھی معترف نظر آئے۔یاد رہے کہ دوسری اننگز میں فواد عالم جب بیٹنگ کے لیے وکٹ پر آئے تو پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار تھی۔

مزید پڑھیں: فواد عالم نے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے

Related Posts