سیاسی مگرمچھ ملک کے وسائل بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

سیاسی مگرمچھ ملک کو دبوچ کر بچھے کھچے وسائل بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری
سیاسی مگرمچھ ملک کو دبوچ کر بچھے کھچے وسائل بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سیاسی مگرمچھ ملک کو دبوچ کر بچے کھچے وسائل بھی ہڑپ کرنا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت بہترین اور نقائص سے پاک ہے، عوام کی توقعات اس سے کہیں زیادہ ہیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کو عوام کی توقعات کے مطابق اپنی کارکردگی اس سے کہیں بہتر کرنے کی ضرورت ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان ملک کی واحد امید ہیں۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کو چھوڑ کر صرف سیاسی مگر مچھ رہ جاتے ہیں جو ملک کو دبوچنا چاہتے ہیں تاکہ بچے کھچے وسائل بھی ہڑپ کرسکیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو نابالغ رہنماؤں نے یرغمال بنا لیا ہے۔

ٹوئٹر پر رواں برس 26 جنوری کے روز اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سیاسی نابالغوں نے یرغمال بنا لی ہے۔ حکومت کی طرف سے پارلیمان میں رابطہ کار کو کہا جارہا ہے کہ حکومت منتیں کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں کو نابالغ رہنماؤں نے یرغمال بنا لیا ہے۔فواد چوہدری

Related Posts