شدت پسندی کیخلاف پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad Chaudhry condemned the Peshawar blast

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے پیچھے سب سے بڑی وجہ شدت پسندی ہے، شدت پسندی کو دشمن ہتھیار بنالیتا ہے،شدت پسندی منبر،سکول اور تھانہ کے کردار ادا نہ کرنے کا نتیجہ ہے۔

ریاست کے شدت پسندی کیخلاف بڑے اقدامات کرنے میں پارلیمان اور عدلیہ کا تعاون ناگزیر ہے، ہمیں اقدام کرنے ہوں گے اس کیلئے اتفاق رائے چاہیے۔

 

پشاور دھماکہ ایک بڑی سازش کی کڑی ہے، ہم نے ماضی میں ایسی سازشوں کا مقابلہ کیا ہے انشاللہ اب بھی پاکستان کے دشمن ناکام ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا پشاور کی مسجد میں دھماکے کے حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ بھی جاری نہیں ہوا تھا، غیر ملکی قوتیں پاکستان کا امن تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

شیخ رشید نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی خیبر پختونخوا سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ پشاور دھماکہ سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔

مزید پڑھیں:پشاورمیں دھماکے کے بعد پاک آسٹریلیا میچ کیلئے سیکورٹی ہائی الرٹ

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے وقت خودکش دھماکے میں 30 افراد شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے جبکہ سیکورٹی ادارے بھی متاثرہ مسجد میں پہنچ گئے ہیں۔

Related Posts