سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے ملّا ہمارے معاشرے کے لیے ایک خطرہ ہیں۔ بچے، خواتین اور اقلیتیں ان کے لیے دباؤ ڈالنے اور دولت سمیٹنے کا آسان ہدف ہوتی ہیں۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی وہ تقریر، جس میں انہوں نے ایک قانون کی خلاف ورزی کے لیے بچوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی، اس خطرناک ذہنیت کا ایک اور ثبوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر باشعور انسان کو اس قبائلی طرزِ اسلام کی آفت کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے اور اس قابلِ مذمت سوچ کو مسترد کرنا چاہیے۔ کم عمری کی شادی معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








