فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے غیر مناسب الفاظ پر معافی مانگ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

ہمارے تمام تر اقدامات قائداعظم کی سوچ کے عکاس ہیں،فواد چوہدری
ہمارے تمام تر اقدامات قائداعظم کی سوچ کے عکاس ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے غیر مناسب الفاظ پر الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی جبکہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو جواب کیلئے آخری موقع دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جواب نہ آیا تو 3 دسمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

منگل کو الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی نوٹس کیسز کی سماعت ہوئی۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوکر معافی مانگ لی اور کہاکہ میں کاغذی کارروائی میں نہیں پڑھنا چاہتا، استدعا ہے کہ نوٹس واپس لیا جائے۔

الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری معذرت طور پر پیش کرنے کی ہدایت کی ۔جبکہ سنیٹر اعظم سواتی اور انکے وکیل سنیٹر بیرسٹر علی ظفر الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگلی سماعت پر اعظم سواتی کا جواب نہ آیا تو فرد جرم عائد کردینگے۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 3 دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:حکومت نے الیکشن کمیشن کے ارکان سے سیکورٹی واپس لے لی

اس سے قبل الیکشن کمیشن نے وفاقی وزراء چوہدری فواد حسین اور اعظم سواتی سے الیکشن کمیشن پر لگائے گئے الزامات پر جواب طلب کرلیا اور دونوں وزراء کو نوٹس جاری کئے تھے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے تھے، جس پر الیکشن کمیشن نے دونوں وزراء سے الزامات کے ثبوت مانگتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیے ہیں۔

10 ستمبر کو وزیرِ ریلوے اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن پر برہم ہوگئے تھے اور کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، آپ جہنم میں جائیں، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں۔

Related Posts