فواد چوہدری نے اپوزیشن کو انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

Fawad invites Opposition for dialogue on electoral, judicial reforms

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات، عدالتی اور احتسابی اصلاحات کے لیے کام کرنے کے علاوہ دیگر مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی دعوت دے دی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ یہ اصلاحات اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے بغیر ممکن نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی چیز پر بات چیت نہیں کرنا چاہتیں۔

فواد چوہدری نے زور دے کر کہا کہ اگر ن لیگ شریف خاندان سے خود کو دور کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہوگی۔

مزید پڑھیں:اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل نہ نوازشریف مارچ میں پاکستان آئینگے، شاہدخاقان عباسی

فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے لیے ضروری ہے کہ ایسی قیادت کو تبدیل کریں جو اخلاقی اور مالی بدعنوانی کا شکار ہو۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے سپریم لیڈر نواز شریف نے مشکل وقت میں اپنے کارکنوں کو پیچھے چھوڑ کر لندن میں پناہ لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایسے لیڈر کی کوئی عزت نہیں کرتا‘‘۔

Related Posts