صنم سعید اور فوادخان کی ویب سیریز برزخ بین الاقوامی فیسٹیول کیلئے منتخب

تازہ ترین

تازہ ترین

معروف اداکار فواد خان اور صنم سعید کی بھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی 5 پر نشر کی جانے والی ویب سیریز بین الاقوامی فیسٹیول سیریز مینیا فیسٹیول کیلئے منتخب کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس فرانس میں 17 مارچ سے 24 مارچ تک منعقد ہونے والے سیریز مینیا فیسٹیول میں جنوبی ایشیا سے فواد خان اور صنم سعید کی سیریز برزخ کو ہی منتخب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈزنی کی 3 کارٹون سیریز کے سیکؤلز پر کام جاری

ویب سیریز برزخ کیلئے بہترین سیریز، بہترین اداکار، بہترین اداکارہ، بہترین ہدایتکار، اسٹوڈنٹ جیوری ایوارڈ اور آڈینس ایوارڈ  جیسے اعزازات کیلئے سیریز مینیا فیسٹیول میں نامزد کیا گیا ہے۔

 

 

عاصم عباسی کی ہدایتکاری میں بننے والی ویب سیریز برزخ دراصل حقیقت پسندی اور مافوق الفطرت تصورات کی کہانی پر مبنی ہے جس میں فواد خان سنگل پیرنٹ کا کردار ادا کریں گے۔

فواد خان کو اپنی ماضی کی زندگی میں کیے گئے اعمال پر افسوس ہے اور اس کیلئے بھی جو انہوں نے کھو دیا جبکہ صنم سعید کا کردار کسی اور ہی دنیا کے رازوں کا احاطہ کرتا نظر آتا ہے۔

صنم سعید کا کردار ہر ایک کو ساتھ دیکھنا چاہتا ہے۔ قبل ازیں 2013 میں فواد خان اور صنم سعید زندگی گلزار ہے میں مرکزی کردار ادا کرکے شائقین سے داد وصول کرچکے ہیں جسے پاکستان کے علاوہ بھارت میں بھی سراہا گیا۔

 

Related Posts