اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ حکومت نے 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے ووٹ خریدے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے آئینی ترمیم کیلئے ووٹ 8 تھے، لیکن حکومت نے 11 ووٹ خریدے۔
گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر حکومت کو 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے جمعیت علمائے اسلام (ف) ووٹ نہ کرتی تو بہت گندا ڈرافٹ آتا۔ ایک مہینے کی محنت کے بعد جمعیت نے اپنے اہداف حاصل کرلیے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے مختلف آراء سامنے آئیں۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف نے اپنے حالات کے باعث 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران ووٹ نہیں دئیے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا کہ ہم نے آئینی ترمیم کیلئے ووٹ اس لیے دیا کیونکہ حکومت اپنے ووٹ پورے کرچکی تھی، بہت سے اراکین حکومت کا ساتھ دے رہے تھے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








