ایف بی آر نے کیمیکلز اور ڈائز کے خام مال پر2فیصد انکم ٹیکس اداکرنیکی اجازت دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

FBR allows 2pc income tax on chemicals & dyes raw materials

کراچی : فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمرشل امپورٹر کو ریلیف دیتے ہوئے پارٹ3فنشڈ گڈزمیں شامل کیمیکلز و ڈائز کے خام مال کو اناملیز کے باعث5.5فیصدکی بجائے2فیصد انکم ٹیکس ادائیگی کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائزمرچنٹس ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ2020-21 میں اناملیزکی نشاندہی کی تھی کہ کیمیکلز و ڈائز کے خام مال کو پارٹ 2سے پارٹ3 میں ڈال دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں کمرشل امپورٹرز کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 2فیصد سے بڑھ کر یکدم 5.5فیصدہوگئی تھی۔

پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین وسابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والانے میڈیا کو جاری ایک بیان میں بتایا کہ انہوں نے کیمیکلز و ڈائز کے خام مال کوفنشڈ گڈز کے پارٹ3 میں ڈالنے سے متعلق اناملیز دور کرنے کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجم نثار سے مددطلب کی تھی جس کے جواب میں انجم نثار نے ایف بی آر کے اعلیٰ حکام سے رابط کرکے اناملیز کو دور کرنے پر زور دیا تھااورایف بی آر حکام نے انہیں اس مسئلے پر غور کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی۔

امین یوسف بالاگام والانے کہاکہ ایف بی آر نے انجم نثار کی کوششوں کے بعدایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق کیمیکلز و ڈائز کے خام مال کو پارٹ 2(خام مال) سے پارٹ3 (فنشڈ گڈز)میں ڈالنے کامعاملہ اناملیز کمیٹی کے سپرد کیا گیا ہے اور کمیٹی کا فیصلہ آنے تک کمرشل امپورٹرز کو5.5فیصدکی بجائے2فیصد انکم ٹیکس ادا کرناہوگا جبکہ سیکشن81کے تحت 3.5فیصد کا پے آرڈر جمع کروانا ہوگا جو فیصلہ آنے کے بعد واپس کردیا جائے گانیز یہ پے آرڈرزکیش نہیں ہوسکیں گے۔

مزید پڑھیں:صنعتکاروں کی وزیراعلیٰ سندھ سے پرانے صنعتی زونزکو تباہی سے بچانے کی اپیل

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایف بی آر کی اناملیز کمیٹی اس معاملے پر غور کرتے ہوئے کیمیکلز و ڈائز کے خام مال کو پارٹ 2(خام مال) میں دوبارہ ڈالے گی اور کمرشل امپورٹرز کے لیے 2فیصد کی انکم ٹیکس شرح بحال کی جائے گی جس سے صنعتوں کو سستا خام میسر آسکے گا۔

Related Posts