پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا معاملہ حل

تازہ ترین

تازہ ترین

پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا معاملہ حل
پی آئی اے اور ایف بی آر کے درمیان فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا معاملہ حل

اسلام آباد: قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مابین فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا معاملہ حل کر لیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے ایکسائز ڈیوٹی کی 4اقساط میں ادائیگی سے اتفاق کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے سربراہ ائیر مارشل ارشد ملک اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مابین ملاقات کے دوران فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی 4 اقساط میں ادائیگی پر اتفاقِ رائے ہوا۔  واضح رہے کہ پی آئی اے کو ڈیوٹی کی مد میں 1 ارب 90 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت نے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کی منظوری دیدی

قومی ائیر لائن نے فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے ٹکٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی 4اقساط میں ہوگی۔ جون تک ایف بی آر کو 1 ارب 90 کروڑ کی واجب الادا ایکسائز ڈیوٹی جمع کرادی جائے گی۔

پی آئی اے حکام واجب الادا ٹیکس کی مد میں 50 کروڑ روپے ماہانہ قسط ادا کرنے کی یقین دہانی کراچکے ہیں۔ آئندہ 2 ماہ میں 45 کروڑ روپے ماہانہ کے حساب سے 90 کروڑ کی ادائیگی کی جائے گی۔

دوسرے مرحلے میں ایف بی آر کو 50 کروڑ ماہانہ کے حساب سے 1 ارب روپے ادا کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایف بی آر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کے اکاؤنٹ منجمد  کرچکا ہے۔

Related Posts