ایف بی آر نے اکتوبر میں ٹیکسوں کی مد میں 2000ارب کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ایف بی آر کا رواں ماہ کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 73 ارب مقرر
ایف بی آر کا رواں ماہ کیلئے ٹیکس وصولی کا ہدف 73 ارب مقرر

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس اور محصولات کی وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 7 ہزار 4 ارب روپے لگایا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکتوبر میں ہی ٹیکسوں کی مد میں 2000 ارب روپے کی وصولی کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔

گزشتہ مالی سال 2000 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف نومبر میں حاصل کیا گیا تھا۔ اس طرح ایف بی آر نے اہم ترین ہدف ایک ماہ پہلے ہی حاصل کرلیا۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 157.21 پوائنٹس کی مندی

چیئرمین ایف بی آر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو رواں مالی سال کے لئے مقرر کردہ ٹیکس اہداف حاصل کرلے گا۔

Related Posts