فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ جاری کر دی۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر گزشتہ مالی سال کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور ادارے نے 27 جون 2023 تک 7 ہزار 144 ارب روپے کے ٹیکس محصولات جمع کیے جب کہ ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف7 ہزار 640 ارب روپے تھا۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک پاکستانی نے کس طرح مصر کو چار ماہ سے گدھے کے گوشت کی بحث میں الجھا کر رکھ دیا ہے؟
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر مقررہ ہدف کے مقابلے میں 496 ارب روپے کے کم ٹیکس محصولات حاصل کر سکا۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کا ہدف 9600 ارب روپے مقرر کیا ہے۔
ایف بی آر نے مالی سال 24-2023 کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں اور انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا عمل 3 جولائی سے شروع ہو گا اور ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








