اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم 2021 کے قوانین کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ قوانین 14 اگست 2021 سے نافذالعمل ہوں گے۔
ایف بی آر کے مطابق اسکیم موجودہ جاری اسیکموں جیسے مینوفیکچرنگ بانڈ، ڈی ٹی آر ای اور ایکسپورٹ اورینٹڈ اسکیموں کے ساتھ جاری رہے گی۔ موجودہ اسکیموں کو مرحلہ وار دو سالوں کے اندر ختم کر دیا جائے گا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام کا کہنا ہے کہ پرانی اسکیموں کے اختتام کے بعد نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم 2021 مکمل طور پر لاگو ہو جائے گی۔ نئی ایکسپورٹ سہولتی اسکیم 2021 کے قوانین کو ایف بی آر ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔
اسکیم کو استعمال کرنے والوں میں مینوفیکچررز و ایکسپورٹرز ، کمرشل ایکسپورٹرز، ان ڈائیریکٹ ایکسپورٹرز ، کامن ایکسپورٹ ہاؤسز ، وینڈرز اور انٹرنیشنل ٹول مینوفیکچررز شامل ہیں۔
ایف بی آر حکام کے مطابق اسکیم کو استعمال کرنے والوں کے ان پٹس کی منظوری کسٹمز کولیکٹر اور ڈائیریکٹر جنرل ان پٹ آؤٹ پٹ آرگنائیزیشن دے گا۔