ایف بی آر نےڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

dollar
dollar

لاہور: ڈالر خریدنے والوں کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے شکنجہ تیار کرلیا ، ایف بی آرنے مالی سال 18-2017 کے دوران ڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس چوری پکڑنے کے لئے ان لوگوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جنہوں نے بہت زیادہ مقدار میں ڈالر کی خریداری کی تھی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سال 2018 ,2017 کے دوران لاکھوں روپے کے ڈالرز خریدنے والوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی ہے۔

ایف بی آرنے ڈالر خریدنے والے 24 ہزار پاکستانیوں کا ڈیٹا حاصل کرلیا ہے جن میں سے 9 ہزار 880 کا تعلق لاہور سے ہے، ایف بی آر نے لاہور ریجنل دفاتر میں ڈالر خریدنے والوں کی فہرست بھیج دیں ہیں جس کے بعدتفشیشی کاروائی کا آغاز ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران کشیدگی، سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری

ایف بی آر نے ڈالر خریدنے والوں کو نوٹس جاری کرنے کی تیاری بھی مکمل کرلی ہے، جس میں ڈالر خریدنے والوں سے پوچھا جائے گا کہ ڈالر خریدنے کیلئے پیسے کہاں سے آئے؟، اگر ڈالر خریدنے والے ے ایف بی آر حکام کو مطمئن نہ کرسکے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts